رام بن: سرینگر ۔جموں شاہراہ پر واقع رام بن ضلع کے بانہال علاقے میں بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں ڈرائیور کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک تیز رفتار ٹرک(JK20C/4407)ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا اور بانہال بائی پاس پر حادثہ کا شکار ہو گیا۔
بدقسمت ٹرک کے ڈرائیور کی اس حادثے میں موقعے پر ہی موت ہوگئی جس کی شناخت ببلو کمار ولد چنی لال ساکنہ مترا گاﺅں رامبن کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے میں ٹرک کو کافی نقصان پہنچا۔