ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر حملے کی تصدیق نہیں ہوسکی :سرینگر پولیس

نیوزڈیسک

سرینگر: کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر کل شام حملے کے حوالے سے پھیلی افواہ پر سرینگر پولیس نے ایک بیان جاری کیا۔پولیس ترجمان نے ایکس سابقہ (ٹویٹر) پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر کل شام زکورہ سرینگر کے قریب حملے کی رپورٹ کی تصدیق نہیں کی جا سکتی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ تمام ممکنہ حالات کے پیش نظر جائے وقوعہ کا دورہ کرنے والی پولیس پارٹیوں کو گولیوں کے نشانات کی تصدیق نہیں ہوئی۔ پورے علاقے کی اچھی طرح تلاشی لی گئی اور مبینہ بیان کی تصدیق کرنے والی کوئی چیز نہیں ملی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ آس پاس کے لوگوں اور پولیس ناکے کے آس پاس تعینات اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی کوئی آواز نہیں سنی، سوائے وی سی کے ساتھ موجود سیکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے فائر کیے گئے کچھ راو¿نڈز کے، جنہوں نے مشکوک بنیاد پر احتیاطی طور پر فائر کیا۔ تاہم معاملے کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img