سری نگر: نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سابق ممبر اسمبلی حضرت بل اور سینئر نائب صدر حاجی سعید آخون کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز نیشنل کانفرنس نے سینئر لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی سعید آخون کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کی پادائش میں بنیادی رکنیت سے چھ سال کے لئے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔نیشنل کانفرنس کے نو منتخب صوبائی صدر ایڈوکیٹ شوکیت احمد میر کی جانب سے سعید آخون کو جاری کردہ ایک خط میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کرنے کے ضمن میں آگاہی فراہم کی گئی ۔
بتادیں کہ نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر سید آخون گزشتہ 52سال سے نیشنل کانفرنس سے وابستہ رہے اور وہ این سی کے سینئر ترین لیڈروں میں شمار ہوتے ہیں۔
انہوں نے نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر حضرت بل اسمبلی نشست پر کئی مرتبہ الیکشن بھی کامیابی بھی حاصل کی ۔