بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
2.9 C
Srinagar

اننت ناگ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر:منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
گرفتار شدہ کی شناخت شبیر احمد حجام ولد حبیب اللہ حجام ساکن آئینو براہ کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن عشمقام کی ایک ٹیم نے آئینو براہ میں ایک ناکے کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 750 گرام بھنگ پائوڈر اور 8 کلو بھنگ بھوسہ بر آمد کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ملزم کو برسر موقع ہی گرفتار کرکے حراست میں لیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت شبیر احمد حجام ولد حبیب اللہ حجام ساکن آئینو براہ کے طور پر کی گئی ہے۔
بیان کے مطابق پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن عشمقام میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img