کے این او
سری نگر:شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی 45سالہ خاتون ،جو 3نومبر کو سیاحتی استقبالیہ مرکز (ٹی آر سی) سرینگر کے قریب گرینیڈ دھماکے میں زخمی ہوئی تھیں ،سرینگر کے اسپتال میں دوران ِ علاج زندگی کی جنگ ہار گئیں ۔
خبر رساں ادارے (کے این او ) کے مطابق صدر اسپتال سرینگر کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ 45 سالہ خاتون عابدہ جو 3 نومبر کو ٹورسٹ ریسپشن سینٹر (ٹی آر سی) کے قریب گرینیڈ دھماکے میں زخمی ہوئی تھیں، آج یہاں دم توڑ گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کی شناخت عابدہ عرف سمائیہ زوجہ زبیر احمد لون ساکنہ نائد کھائی سنبل بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ خاتون زخمیوں میں شامل تھیں اور” ایس ایم ایچ ایس ہسپتال “میں زیر علاج تھیں ، شدیدزخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی جنگ ہار گئیں ۔(کے این او)