پیر, دسمبر ۲, ۲۰۲۴
9.9 C
Srinagar

ہمیں امید ہیں کہ مرکزی حکومت فوری طور پر ریاست کا درجہ بحال کرئے گی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر: جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ صاف و شفاف اور منصفانہ انتخابات جمہوریت کی جڑ سمجھ کر ان میں بھر پور انداز میں حصہ لیتی آئی ہے.

انہوں نےکہا کہ اللہ کے فضل وکرم اور لوگوں کے بے پناہ تعاو ن و اشتراک سے یہ عوامی نمائندہ جماعت کو کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار کیا کیونکہ اس جماعت نے ریاست کے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے ۔

ان باتوں کا اظہارکا اظہار موصوف نے سری نگر میں کارکنان سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اقتدار میں ہو یا اقتدار کے باہر یہ جماعت ہر وقت عوام کیلئے وقف ہوتی ہے کیونکہ اس جماعت کے بانی شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے ہمارے لئے یہی اصول اور لائحہ عمل چھوڑے ہیں۔

پارٹی سے وابستہ افراد کو ابھی سے پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پنچایتوں اور بلدیاتی اداروں کا مقصد حکومت کو عوام کی دہلیز تک پہنچانا ہوتا ہے اور یہ چُنے ہوئے عوامی نمائندے لوگوں کی صحیح معنوں میں خدمت کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں، باصلاحیت، پڑھے لکھے ، دیانتدار اور عوامی ساکھ والے نمائندوں کو آگے لائیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ اُمید ظاہر کی کہ مرکزی حکومت فوری طور پر جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کریگی تاکہ یہاں کی حکومت بنا کسی رکاوٹ کے عوامی راحت کے کام انجام دے سکے۔ اس کے علاوہ لوگوں نے انہیں اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا، انہوں نے موقعے پر ہی متعلقہ حکام اور وزراءکیساتھ رابطہ کرکے ان مسائل کا سدباب کرانے کی تاکید کی۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے مسائل و مشکلات ہر سطح پر اُجاگر کریں اور ان کا سدباب کرانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img