نئے اسمبلی کمپلیکس کی جاری تعمیر کا جائزہ کیا
جموں/وزیر اعلی عمر عبداللہ کا سرمائی دارالخلافہ میں عہدہ سنبھالنے کے لئے پہنچنے پر سول سیکرٹریٹ جموں میںوالہانہ اِستقبال کیا گیا۔یہ جموں سیکرٹریٹ کاوزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا16 اکتوبر کو سری نگرمیں جموں و کشمیر کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا سرکاری دورہ تھا۔وزیر اعلی عمر عبداللہ کا ان کی کابینی وزرا¿ بشمول نائب وزیر اعلی سریندر کمار چودھری اور کابینہ ارکان سکینہ مسعود اِیتو ، جاوید احمد رانا ، جاوید احمد ڈار اور ستیش شرما نے گرمجوشی سے اِستقبال کیا۔وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا اور دیگر سینئر اَفسران اور سول سیکرٹریٹ کا عملہ بھی اُن کے اِستقبال کے لئے موجود تھا۔وزیراعلیٰ نے اَپنے وزرا¿کے چیمبروں کادورہ کر کے اُن کا باضابطہ اِستقبال کیا جو باہمی تعاون سے کام کرنے کے ماحول کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اُنہوں نے اَپنے دورے کے دوران نئے اسمبلی کمپلیکس کی جاری تعمیر کا بھی معائینہ کیا۔اُنہوں نے کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) روڈز اینڈ بلڈنگز (آر اینڈ بی) ڈویژن کے اَفسران نے منصوبے کے مختلف مراحل، ٹائم لائن اور اگلے اقدامات پر تفصیلی جانکاری دی۔