جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

سرکار نے پہلی کابینہ میٹنگ کے دوران ریزولیشن پاس کرکے تاریخ رقم کی :نائب وزیر اعلیٰ

جموں:  جموں وکشمیر کے نائب وزیرا علیٰ سریندر کمار چودھری کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس مرکزی زیر انتظام علاقے کو تسلیم نہیں کرتی لہذا سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا فیصلہ جلد از جلد لیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ سرکار نے پہلی کابینہ میٹنگ کے دوران ہی ریزولیشن پاس کرکے یہ پیغام دیا کہ جموں و کشمیر کے لوگ سٹیٹ ہڈ کی بھالی چاہتے ہیں ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے شیر کشمیر بھون میں لوگوں سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ نئی سرکار معروض وجود میں آنے کے بعد اب جموں صوبے میں کام کاج شروع ہو چکا ہے۔
ان کے مطابق لوگوں نے نیشنل کانفرنس کو منڈیٹ دیا ہے اور ہم بھی عوام کے جذبات و احساسات پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ایل جی انتظامیہ کے دور میں لوگ سیول سیکریٹریٹ کا رخ نہیں کرتے تھے لیکن جب سے نیشنل کانفرنس نے حکومت سنبھالی سینکڑوں کی تعداد میں لوگ سیول سیکریٹریٹ اپنے مسائل کے حل کی خاطر آتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران دنیا نے یہ دیکھا کہ نیشنل کانفرنس نے لوگوں کی رائے کو ملحوظ نظر رکھ کر قرارداد پاس کی۔
سریندر کمار چودھری نے کہاکہ پہلی کابینہ میٹنگ کے دوران سٹیٹ ہڈ کی بحالی پر ریزولیشن پاس کیا گیا جبکہ کشمیر میں نومبر سیشن کو بھی بحال کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔
انہوں نے کہا :’این سی کے الیکشن منشور میں سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا عوام سے وعدہ کیا گیا اور اس حوالے سے موجودہ سرکار نے زمینی سطح پر اقدامات اٹھانا شروع کئے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img