شوکت ساحل
نائب وزیر اعلیٰ سریند کمار نے قانون ساز اسمبلی کے جاری اجلاس کے تیسرے روز جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن سے متعلق قرارداد پیش کی۔ وزیر تعلیم وصحت اور این سی کی خاتون سینئر لیڈر سکینہ سکینہ ایتو نے قرارداد کی حمایت کی۔
لیڈر آف اپوزیشن سنیل شرما سمیت سبھی بھاجپا لیڈروں نے اس قرار داد کی مخالفت کی اور ایوان چاہ میں آکر احتجاج کیا، دو آزاد ایم ایل اے، پی ڈی پی کے ارکان ، سجاد غنی لون نے قرارداد کی حمایت کی۔
شور شرابہ، احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بیچ اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے قرار داد پر بحث کئے بغیر ووٹنگ کی اور صوتی ووٹنگ کے ذریعے خصوصی پوزیشن کی بحالی سے متعلق قرار داد منظور کی۔
اسپیکر نے ایوان کی کارروائی 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
تاہم تادم تحریر ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع نہیں ہوئی۔بھاجپا کے ممبران ایوان چاہ میں سیکریٹریٹ کے ٹیبل پر بیٹھ کر صدائے احتجاج کر رہے ہیں جبکہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان کے درمیان گرما گرم تکرار جاری ہے۔