ہفتہ, فروری ۲۸, ۲۰۲۶
14.6 C
Srinagar

پونچھ سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت، دو زخمی

جموں،: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے کلائی علاقے میں ہفتے کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے کلائی علاقے میں ہفتے کی صبح قریب 7 بجے ایک ٹرک کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ ٹرک جموں سے پونچھ کی طرف آ رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد بچائو آپریشن شروع کیا گیا اور زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

متوفی کی شناخت مقصود احمد کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ سجاد احمد ولد محمد افضل ساکن سری خواجہ منڈی اور 21 سالہ ظہور احمد ولد محمد اشرف ساکن فتح پور منڈی کے طور پر ہوئی ہے۔

ضلع ہسپتال پونچھ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس حادثے میں مقصود احمد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی تھی جس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور لاش کو لواحقین کے سپرد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دو دیگر زخمی زیر علاج ہیں جن کو گہری چوٹیں لگی ہیں۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img