ہفتہ, فروری ۲۸, ۲۰۲۶
14.6 C
Srinagar

خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ:اِسرائیل کا ایران پر حملے کا دعویٰ، تہران کے مرکز میں دھماکوں کی آوازیں

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے مطابق اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ ایران کی فارس نیوز ایجنس کے مطابق تہران کے مرکز میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور متعدد میزائل دانشگاہ سٹریٹ اور جمہوری کے علاقوں میں گرے۔

اِسرائیل نے ایران کے خلاف ایک ایسا حملہ شروع کیا ہے جسے وہ ’پری ایمپٹو/قبل از وقت حملہ‘ قرار دے رہا ہے۔آج صبح جاری کردہ ایک بیان میں، اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے پورے اسرائیل میں ’خصوصی اور مستقل ہنگامی حالت‘ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے تہران کے مرکز میں تین دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔ایجنسی نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ کئی میزائلوں نے دانشگاہ سٹریٹ اور ریپبلک کے علاقے کو نشانہ بنایا۔ „

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ’یورینیم کی افزودگی نہ کرے۔‘ انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ مذاکرات میں ایران کے موقف سے مطمئن نہیں ہیں اور وہ ایسے مواد کی تیاری کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جو جوہری ہتھیار بنانے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات نے ایران پر امریکی حملے کے امکان کے بارے میں خدشات کو بڑھا دیا تھا۔ اس دوران کئی ممالک نے اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ایران چھوڑ دیں۔ تاہم فی الحال امریکہ کے بجائے اسرائیل نے پہلے
ایران پر میزائل داغ دیے ہیں۔

تہران کے مرکز میں دھماکوں کی آوازیں

ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ تہران کے مرکز میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔فارس نیوز ایجنسی نے تہران کے مرکز میں تین دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ متعدد میزائل دانشگاہ سٹریٹ اور جمہوری کے علاقے میں گرے۔

اقوام متحدہ کا ایرانی پانیوں کے قریب امریکی فوجی نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار

Reuters

،تصویر کا ذریعہReuters

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے ایران پر امریکی حملے کے امکان کے بارے میں صحافیوں کو جواب دیتے ہوئے کہا: ’میرے خیال میں سفارتی راستے سے مثبت پیغامات آرہے ہیں، جن کی ہم حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم پورے خطے میں انتہائی تشویشناک فوجی نقل و حرکت دیکھ رہے ہیں اور اس کے واضح طور پر دو ممکنہ راستے ہیں۔

دوجارک نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے حوالے سے کہا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان عمان کی ثالثی میں بالواسطہ بات چیت کے جاری رہنے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک پائیدار معاہدے کی طرف عزم اور نیک نیتی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے مطابق، گوٹیریس نے ایرانی جوہری مسئلے کے کسی بھی کامیاب حل کے لیے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی طرف سے مکمل اور جامع تصدیق کو بھی ضروری سمجھا۔متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کے لیے کہا ہے، جن میں برطانیہ، کینیڈا اور انڈیا بھی شامل ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img