سری نگر،: منشیات فروشوں کے خلاف مہم کو تواتر کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے سوپور پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ وار پورہ کی ایک ٹیم نے جنوارہ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ایکو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK05N – 4224 کو تلاشی کے لئے روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے نفسیاتی نوعیت کی ممنوعہ ادویات بر آمد کی گئیں جنہیں ضابطے کے مطابق ضبط کیا گیا۔
ملزموں کی شناخت محمد عارف چوپان ولد غلام محی الدین چوپان او عاطف مشتاق میر ولد مشتاق احمد میر ساکنان جنوارہ سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن سوپور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 41/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی تاکہ منشیات کے ذرائع اور ممکنہ نیٹ ورک کا پتہ لگایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ سوپور پولیس معاشرے سے منشیات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے سخت کارروائیاں جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔





