جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

نیشنل کانفرنس کے بشیر ویری اور پی ڈی پی کے غلام نبی نائیک کا مرحوم سید علی گیلانی کو خراج عقیدت

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی بجبہاڑہ ڈاکٹر بشیر ویری اور پی ڈی پی کے رکن اسمبلی ترال غلام نبی نائیک نے جموں وکشمیر اسمبلی اجلاس کے دوسرے دن منگل کے روز مرحوم سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔بشیر ویری نے اسمبلی میں اپنا تعزیتی ریفرنس پڑھتے ہوئے کہا: ’جناب سپیکر صاحب، میں سید علی گیلانی صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں وہ اس ایوان کے معزز رکن رہے ہیں‘۔
پی ڈی پی کے رکن اسمبلی ترال غلام نبی نائیک نے کہا: ’سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ایک ایم ایل اے ہونے کے ناطے ایوان کو سید علی گیلانی صاحب کو یاد کرنا چاہئے‘۔بتادیں کی سید علی گیلانی سوپور اسمبلی حلقے سے تین بار قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔انہوں نے سال1972 ، 1977 اور1987 کے اسمبلی انتخابات میں کامیابیاں حاصل کیں۔تاہم سال 1989 میں ملی ٹنسی شروع ہونے کے بعد وہ علاحدگی پسند کیمپ سے وابستہ ہوگئے۔سید علی گیلانی نے زندگی کی92 بہاریں دیکھنے کے بعد 2 ستمبر2021 کو حیدر پورہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کیا۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img