ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی نئی فلم کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
پرینیتی نے اپنے خاندان کے ساتھ دیوالی منانے کے بعد کام شروع کردیا۔ اس کی اطلاع انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعہ دی ہے۔
انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پرینیتی نے بتایا ہے کہ وہ اپنے آنے والے پروجیکٹ کی تیاری کر رہی ہیں۔ پرینیتی نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا، نئی فلم، نئے بال… تیاریاں شروع۔
پرینیتی کو آخری بار ‘امر سنگھ چمکیلا’ میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں پرینیتی نے دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کام کیا تھا۔
یواین آئی