منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
13.9 C
Srinagar

جموں وکشمیراسمبلی کا دوسرا دن: 57 مرحوم لیڈروں کو خراج عقیدت پیش

سری نگر: جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے دن کی کارروائیاں شروع ہوئیں جس کا آغاز سپیکر کے پینل آف چیئرمینز کے اعلان سے ہوا۔اسمبلی کے دوسرے دن کا بنیادی مقصد ان نامور لیڈروں کو خراج عقیدت کرنا ہے جو اب اس دنیا میں نہیں رہے ہیں۔سپیکر عبدالرحیم راتھر نے سابق صدر جمہوریہ پرنا مکھر جی، سابق وزیر اعظم اتل بہاری واجپائی اور سابق لوک سبھا سپیکر سومناتھ چٹر جی جیسے قد آور لیڈروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اجلاس کے دوران اسمبلی میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ماضی کے مرکزی وزراء، ممبران قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) اور قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے اراکین کی گراں بہا خدمات کو یاد کیا گیا۔اسمبلی میں معزز رہنماؤں کی ایک وسیع رینج کو خراج تحسین پیش کیا گیا جن میں چمن لال گپتا، عبدالرشید ڈار، مدن لال شرما، محمد شریف نیاز، سید مشتاق احمد بخاری، رندھیر سنگھ، اور گووند رام شامل ہیں۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے ان لیڈروں کی برسوں کی خدمات اور قربانیوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔علاوہ ازیں ان وزرا کے علاوہ اسمبلی میں سابق اسمبلی سابق قانون سازوں اور ایم ایل سیز کے ارکان کو بھی یاد کیا گیا جن میں دیویندر سنگھ رانا، کرشن دیو سیٹھی، حاجی عبدالعزیز پرے، محمد یاسین شاہ، رچھپال سنگھ، سید علی شاہ گیلانی، محمد شفیع خان، اور عبدالغنی نسیم شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ دیوندر سنگھ رانا بی جے پی کے رکن اسملی تھے جن کا گذشتہ ہفتے ہی انتقال ہوا۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img