سری نگر: جموں وکشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے منگل کو قانون ساز اسمبلی کے دوسرے دن تین ارکان اسمبلی کو بطور پینل آف چیئرمین نامزد کیا۔اسمبلی سیشن کے دوسرے دن کے آغاز میں ہی اسپیکر نے قانون ساز اسمبلی کے لئے بطور پینل آف چیئرمین تین ارکان اسمبلی کو نامزد کیا۔جن ارکان اسمبلی کو پینل آف چیئرمین منتخب کیا گیا ان میں نیشنل کانفرنس کےمبارک گل، سی پی آئی (ایم) کے محمد یوسف تاریگامی اور سرجیت سنگھ سلاتھیہ شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی کا پہلا سیشن پیر کے روز شروع ہوا۔پانچ دنوں پر محیط یہ سیشن 8 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔