جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

منوج سنہا کی گووردھن پوجا کے مقدس تہوار پر لوگوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

سری نگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گووردھن پوجا کے مقدس تہوار پر لوگوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا: ’میر خواہش کے کہ بھگوان کرشنا ہر ایک کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور صحت کی نعمتیں عطا کرے‘۔
بتادیں کہ گووردھن پوجا جو انا کوٹ کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، ایک ہندو تہوار ہے جو دیوالی کے چوتھے دن منایا جاتا ہے۔اس موقع پر عقیدت مند گووردھن پہاڑی کی پوجا کرتے ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’میں گووردھن پوجا کے مقدس تہوار پر آپ سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘۔انہوں نے کہا: ’ میری خواہش ہے کہ بھگوان کرشنا ہر ایک کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور صحت کی نعمتیں عطا کرے‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img