منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
13.9 C
Srinagar

مودی نے یونان کے وزیر اعظم سے بات کی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میتسوتاکیس کے ساتھ فون پر بات کی اور تجارت، دفاع اور جہاز رانی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

یونان کے وزیر اعظم نے ہندوستان میں عام انتخابات کے بعد دوبارہ منتخب ہونے پر وزیراعظم مودی کو گرمجوشی سے مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے حالیہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کے ذریعے دو طرفہ تعلقات میں تیز پیش رفت کی تعریف کی اور ہندوستان-یونان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے تجارت، دفاع، جہاز رانی اور کنیکٹیویٹی سمیت باہمی دلچسپی کے کئی دوطرفہ تعاون کے متعدد شعبوں میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اس سال کے اوائل میں وزیر اعظم میتسوتاکیس کے دورہ ہندوستان کے بعددونوں رہنماؤں نےآئی ایم ای ای سی اور مغربی ایشیا میں ہونے والی پیش رفت سمیت دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img