اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
3.2 C
Srinagar

دویندر سنگھ رانا کا انتقال: عمر عبداللہ نے آخری رسومات میں شرکت کی

سری نگر:جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر و وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سرکردہ کاروباری شخصیت اور ایم ایل اے نگروٹہ دویندر سنگھ راناکے انتقال ہونے پر دکھ کا اظہار کیاہے دونوں لیڈران نے آنجہانی کے اہل خانہ، دوستوں اور حامیوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے ان کی خدمات اور شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس اس مشکل وقت میں ان سوگواران کیساتھ یکجہتی کے لئے کھڑی ہے۔

وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے ایکس اپنے تعزیتی پیغام میں اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاکہ ”گذشتہ شب سے آنے والی غمناک خبر واقعی کم نہیں رہی ہے۔ ‘

انہوں نے کہاکہ ”گذشتہ کچھ برسوں سے ہمارے درمیان اختلافات تھے لیکن میں اُس اچھے وقت پرتوجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں جو ہم نے ایک ساتھ گزارے ہیں اور جو بہترین کام ہم نے ایک ساتھ کئے ہیں۔“

دویندر کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے اُن کے اہل خانہ کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کیساتھ تعزیت کرنے کیلئے الفاظ تلاش کرنے کی جدوجہد کررہا ہوں“۔

انہوں نے آنجہانی کے گھر جاکر تعزیت پُرسی کی اور ڈھارس بندھائی اور آخری رسومات میں بھی شرکت کی۔اُن کے ہمراہ سیاسی صلح کار ناصر اسلم وانی اور مقامی لیڈران بھی تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img