سری نگر:جموں و کشمیر کی معروف ادبی اور ثقافتی تنظیم ساگر کلچرل فورم کی جانب سے آج پٹن کے نیو ایرا پبلک اسکول نامی تعلیمی ادارے میں صوفی بزرگ حضرت علمدارِ کشمیر شیخ نور الدین نورانی(رح) کی یاد میں ایک عالی شان ادبی کانفرنس کا اہتمام ہوا۔
اطلاعات کے مطابق ساگر کلچر فورم کی جانب سے پٹن میں حضرت شیخ نور الدین نورانی(رح) کی یاد میں ادبی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں معروف شعراءحضرات نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت معروف شاعر فیاض تلگامی نے کی ان کے ساتھ ایوان صدارت میں معروف براڈ کاسٹر سلیم فاروق ڈاکٹر شیخ برہان عبدالرشید شاہین اختر حسین منصور رشید کانسپوری اور فورم کے صدر بشر زوگیاری موجود تھے ۔
دوسری نشست میں ایک عالی شان مشاعرہ منعقد ہوا جسکی صدارت معروف شاعر رنجور تلگامی نے کی ان کے ساتھ ایوانہ صدارت میں غلام علی پمپوش عشر اشرف اور بشر زوگیاری موجود تھے. مشاعرے میں وادی کے دور دراز علاقوں سے آیے دو درجن سے زائد شاعروں نے اپنا کلام پیش کیا جن شاعروں نے مشاعرے میں اپنا کلام پیش کیا ۔
قابل ذکر ہے تنظیم کے سرپرست اور کشمیری زبان کے ہر دل عزیز شاعر ساگر نظیر نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا ۔
کانفرنس میں اسکولی بچوں کے علاوہ عام لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروگرام کے اختتام پر فورم کے صدر بشر زوگیاری نے تام مہمانان کا شکریہ ادا کیا وہی پروگرام کے دوران کشمیری زبان کو در پیش مسائل کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔
بتادیں کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ساگر کلچرل فورم کی جانب سے یہ 314واں پروگرام تھا جو کہ جموں و کشمیر کی ادبی تواریخ میں ایک بڑا رکارنامہ ہے
