پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
9.9 C
Srinagar

روشنیوں کا تہوار دیوالی،گھنٹہ گھر چراغوں سے روشن ہوا

ملک بھر کیساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں روایتی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

نیوزڈیسک

سرینگر روشنیوں کا تہوار دیوالی جمعرات کو ملک بھر کیساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں روایتی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ یہ تہوار، جو برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے، گھروں، مندروں اور دیگر عوامی مقامات کو روشن کرکے منایا جاتا ہے۔ اِس موقع پر لوگ دھن کی دیوی لکشمی کی بھی پوجا کرتے ہیں۔تاریخی لالچوک میں واقع گھنٹہ گھر پارک کو چراغوں سے سجایا گیا ۔اس دوران لالچوک کے گرد ونواح میں خوبصورت منظر دیکھنے کو ملا جبکہ رات دیر گئے تک پٹاخے بھی سر کئے گئے ۔اس دوران جموں وکشمیر کے مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

 

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے دیوالی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جہوریہ نے کہا کہ دیواالی خوشی اور جوش کا تہوار ہے اور یہ جہالت پر علم کی فتح اور برائی پر اچھائی کی علامت ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ دیوالی کے پ±رمسرت موقع پر ہمیں اپنے ضمیر کو روشن کرنا چاہئے، محبت اور ہمدردی کے اوصاف کو اپنانا چاہیے اور سماجی رواداری کو فروغ دینا چاہیے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ تہوار محروم افراد اور ضرورتمندوں کی مدد کرنے اور ا±ن کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے کا بھی ایک موقع ہے۔ محترمہ مرمو نے لوگوں سے آلودگی سے پاک دیوالی منانے اور ایک صحت مند، خوشحال اور ذمہ دار معاشرے کی تعمیر کا عہد کرنے کی اپیل کی۔نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے بھی دیوالی کے موقعے پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ دیوالی نہ صرف بھارت میں عقیدت اور خوشی کے ساتھ منائی جاتی ہے، بلکہ دنیا بھر میں مقیم بھارتی باشندے بھی اِسے جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔ جناب دھنکھڑنے کہا کہ یہ تہوار اندھیرے پر روشنی کی لازوال فتح، مایوسی پر امید اور جہالت پر علم کی علامت ہے۔ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے کچھ علاقے میں فوج کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی ہر سال کی طرح اس بار بھی دیوالی کے دن وزیر اعظم مودی سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں کے درمیان گئے اور ان کے ساتھ دیوالی منائی مسٹر مودی آج گجرات کے دورے پر ہیں وہ کچھ کے علاقے میں گئے اور وہاں تعینات فوجیوں کے ساتھ دیوالی کی خوشیاں بانٹیں۔وزیر اعظم مودی نے، سروس یونیفارم سے ملتے جلتے یونیفارم میں ملبوس فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں دیوالی کی مٹھائی کھلائی۔وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر کچھ کے علاقے میں فوجیوں کے ساتھ کی کچھ تصویریں پوسٹ کیں۔قبل ازیں انہوں نے گجرات کے کیواڑیا میں ‘اسٹیچو آف یونٹی’ میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img