جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

منوج سنہا کی دیوالی کے مقدس تہوار پر لوگوں کو مبارکباد

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دیوالی کے مقدس تہوارکے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار لوگوں کی زندگیوں میں خوشی و خوشحالی اور خوش قسمتی کی نوید لے کر آئے۔
بتادیں کہ دیوالی جسے دیپاولی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،ہند مت کا ایک اہم اور بڑا تہوار ہے۔ یہ روشنیوں کے تہوار سے بھی مشہور ہے۔
یہ تہوار ’اندھیرے پر روشنی‘، ’برائی پر اچھائی‘ اور ’جہالت پر علم‘ کی فتح کی علامت ہے۔
موصوف لفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’میں دیوالی کے مقدس تہوار کے موقع پر تمام لوگوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘۔
انہوں دعا کی کہ یہ تہوار لوگوں کی زندگیوں میں خوشی و خوشحالی اور خوش قسمتی کی نوید لے کر آئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img