جمعرات, نومبر ۱۴, ۲۰۲۴
12.4 C
Srinagar

دربار مو کی روایت کو ضرور بحال کیا جائے گا: ڈاکلٹر فاروق عبداللہ

جموں: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ دربار مو کی روایت کو ضرور بحال کیا جائے گا انہوں اکھنور انکائونٹر کے بارے میں کہا: ’دہشت گرد آتے رہیں گے اور ہم بھی ان کو مارتے جائیں گے‘ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا انہوں نے کہا: ’سب لوگ دیوالی کا تہوار اچھے طریقے سے منائیں یہ بہت بڑا تہوار ہوتا ہے اور ماتا لکشمی جموں وکشمیر کے لوگوں پر مہربان ہوجائے‘۔

دربار مو کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ دربار مو کی روایت ضرور بحال ہوگی۔

اکھنور انکائونٹر کے بارے میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ انکائوںٹر ہوتے رہتے ہیں اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: ’دہشت گرد آتے رہیں گے اور ہم ان کو مارتے رہیں گے‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img