ممبئی:بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) 16 کے اسٹیج پر اپنی فلم اگنی پتھ کا یادگار ڈائیلاگ سنایا۔
اس بدھ کو سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کے ‘کون بنے گا کروڑ پتی 16’ پر، شو کے میزبان امیتابھ بچن ‘سیٹاڈیل: ہنی بنی’ کی ٹیم، ورون دھون اور ہدایت کار جوڑی راج اور ڈی کے کو ہاٹ سیٹ پر خوش آمدید کہیں گے۔ ورون اپنی متاثر کن توانائی سے اسٹیج کو جوش و خروش سے بھرتے ہوئے، امیتابھ کے کلاسک گانوں پر ڈانس کریں گے اور آڈینس سے بات چیت کریں گے۔
ایپی سوڈ شروع ہونے پر، ورون فلم ‘اگنی پتھ’ سے امیتابھ کے مشہور پوز کی نقل کرتے ہیں جو سب کو خوش کر دیتا ہے۔ دوسری طرف، سیٹاڈیل کے ڈائریکٹر راج، امیتابھ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کے لیے اگنی پتھ کا مشہور ڈائیلاگ سنا کر، ان کی دیوالی وش کو پورا کردیں۔ امیتابھ نے بڑی ہی سادگی سے جواب دیتے ہیں اور اپنے مشہور کردار وجے دینا ناتھ چوہان کے طور پر، فلم اگنی پتھ کا یادگار ڈائیلاگ بولتے ہوئے کہتے ہیں، "وجے دینا ناتھ چوہان، پورا نام۔ آج شام 6 بجے اپُن کا اپائنمنٹ ہے موت کے ساتھ…”
