جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

’ڈیجیٹل گرفتاری‘ کے فراڈ سے محتاظ رہیں: سری نگر پولیس کی عوام سے اپیل

سری نگر: سری نگر پولیس نے لوگوں کو ایک نئے گھوٹالے کے بارے میں خبردار کیا ہے جس میں دھوکے باز اپنے آپ کو پولیس، سی بی آئی، یا ٹی آر اے آئی جیسی سیکورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کے طور پر ظاہر کرتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھوکے باز لوگوں کو نامعلوم نمبروں سے کال کرتے ہیں اور ان پر مالی فراڈ یا ہراساں کرنے جیسے جرائم کا جھوٹا الزام لگاتے ہیں اور انہیں فوری گرفتار کرنے کی بھی دھمکی دیتے ہیں۔
سری نگر پولیس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر کہا: ’یہ جعلساز لوگوں کو ڈرانے کے لئے اکثر منشیات اسمگلنگ یا منی لانڈرنگ میں مبینہ طور ملوث ہونے کے جیسے من گھڑت الزامات کا حوالہ دیتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا: ’یہ جعلساز متاثرین کو دو آپشنز دیتے ہیں ایک یا تو 12 گھنٹوں کے اندر مقامی پولیس اسٹیشن جائیں یا واٹس اپ ویڈیو کال کے ذریعے بیان دیں‘۔
پولیس کا کہنا ہے: ’اکثر متاثرین آخر الذکر آپشن کا انتخاب کرتے ہیں جس میں یہ دھوکے باز اکثر یونیفارم میں ملبوس ہوتے ہیں اور خود کو پولیس اسٹیشن کے اندر ظاہر کرتے ہیں اور کال کے دوران وہ آدھار کی معلومات جیسی ذاتی تفصیلات مانگتے ہیں‘۔
پولیس نے عوام سے احتیاط برتنے کی تاکید کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کو کہا ہے جن میں کسی بھی اتھارٹی کی جانب سے کالز کے جائز ہونے کی تصدیق کرنا، کالز پر ذاتی یا مالی تفصیلات شیئر کرنے سے گریز کرنا اور 1930 پر ڈائل کرکے واقعے کی فوری اطلاع دینا شامل ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img