بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
2.9 C
Srinagar

زخمی ولیمسن ہندوستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں نہیں کھیلیں گے

ممبئی: گروئن انجری میں مبتلا کین ولیمسن ہندوستان کے خلاف ممبئی میں یکم نومبر سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں نہیں کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ولیمسن کی فٹنس کو یقینی بنانے کے کے پیش نظروہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے ہندوستان نہیں جائیں گے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ کے حوالے سے این زیڈ سی نے کہا، ’’کین کی حالت میں کافی بہتری آئی ہے لیکن اس وقت وہ ہمارے ساتھ شامل ہونے کے لئے مکمل طور پر تیار نہیں ہیں۔ اس لیے ہمارے خیال میں انہیں ابھی نیوزی لینڈ میں ہی ری ہیب کر نا چاہیے تاکہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیار ہو سکیں۔

انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 28 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں ہونے والا ہے۔ ولیمسن کو یہ انجری دورہ سری لنکا کے دوران ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے ولیمسن ہندوستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں کا بھی حصہ نہیں بن سکے تھے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img