سری نگر: وسطی ضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں کرگل کے رہنے والے ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سونہ مرگ میں منگل کی صبح ایک آلٹو گاڑی اور ایک تیل ٹینکر کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
متوفی کی شناخت محمد رضا اور زخمی کی شناخت ذاکر حسین کے طور پر ہوئی ہے جو دونوں کرگل کے رہنے والے ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔