سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دھنتیرس کے مقدس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ بھگوان دھنونتری لوگوں کی زندگیوں میں خوشی، اچھی صحت اور خوشحالی کی نعمتیں عطا کرے۔
بتادیں کہ دھنتیرس کو دھنتریوداشی بھی کہا جاتا ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں یہ دیوالی تہوار شروع ہونے کے پہلے دن منایا جاتا ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے منگل کی صبح ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’میں دھنتیرس کے مقدس تہوار پر تمام لوگوں کے لئے نیک خواہشات خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘۔
انہوں نے دعا کی کہ بھگوان دھنونتری لوگوں کی زندگیوں میں خوشی، اچھی صحت اور خوشحالی کی نعمتیں عطا کرے۔