نیوزڈیسک
جموں: جموں کے اکھنور علاقے میں گزشتہ روز سے جاری آپریشن کے دوران شروع ہوئی ایک جھڑپ میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب دہشت گردوں نے سوموار کو بٹل علاقے آسن میں فوج کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا۔
اکھنور کے سندر بنی سیکٹر میں بٹل کری جوگون علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک پیر کی صبح ملی ٹنٹوں نے ایک فوجی ایمبولینس پر فائرنگ کی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا تھا۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر محاصرے میں لیکر تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی جس کے دوران چھپے ہوئے دہشت گردوں سے رابطہ قائم ہوا۔ انہوں نے کہا، ”آنے والے تصادم میں، کل ایک دہشت گرد اور ایک آرمی کتا مارا گیا۔ آپریشن آج صبح دوبارہ شروع ہوا، جس کے دوران دو اور دہشت گرد مارے گئے۔‘
دریں اثنا، فوج نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ رات بھر چوبیس گھنٹے نگرانی کے بعد آج صبح ایک شدید فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کو ایک اہم کامیابی ملی۔فوج نے کہا کہ ’انتھک آپریشن اور حکمت عملی سے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آپریشن میں جنگی طرز کا ساز وسامان بھی برآمد کیا ۔