جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

مشرقی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 60 لوگوں کی موت

بیروت: لبنان کی مشرقی وادی بیکہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں دو بچوں سمیت کم از کم 60 لوگوں کی موت ہوگئی اور 58 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع لبنانی وزارت صحت نے پیر کے روز دی۔
وزارت صحت نے کہا کہ اس حملے سے وادی کے 12 علاقے متاثر ہوئے، جن میں سے زیادہ تر بعلبیک کے علاقے میں تھے، حملے میں مرنے والوں کی تعداد ابتدائی ہے کیونکہ امدادی کارروائیاں ابھی جاری ہیں۔
بعلبیک کے گورنر بشیر خدر نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے آغاز کے بعد سے خطے میں ہونے والے سب سے پرتشدد حملے کی مذمت کی۔
واضح رہے کہ 23 ​​ستمبر سے اسرائیل نے لبنان پر فضائی حملے تیز کر دیے ہیں، جن میں زیادہ تر حزب اللہ کو نشانہ بنایا گیا ہے، اور حال ہی میں اس کی شمالی سرحد سے زمینی مہم شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img