بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.5 C
Srinagar

لفٹینٹ گورنر نے دہشت گردی کے خطرات کے خلاف پیشگی کارروائی کی ہدایت دی

سرینگر /لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج سرینگر میں کشمیر ڈویژن کے تمام اضلاع کی سیکورٹی صورتحال اور ترقیاتی پہلوو¿ں پر ایک جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری مسٹراتل ڈولو ، ڈی جی پی مسٹر نلین پربھات ، پرنسپل سیکرٹری ہوم مسٹر چندرکر بھارتی ، اے ڈی جی پی ( لاءاینڈ آرڈر ) )مسٹر وجے کمار ، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی مسٹر نتیش کمار ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری مسٹر مندیپ بھنڈاری ، ڈویژنل کمشنر کشمیر مسٹر وجے بیدھوری ، آئی جی کشمیر مسٹر ودھی کمار بردی ، کشمیر ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈی آئی جیز ، ڈی سیز اور ایس ایس پیز نے شرکت کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے سیکورٹی گرڈ کے کام کاج کا جائیزہ لیا اور تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ دہشت گردی کے خطرات کے حوالے سے پیشگی کارروائی کریں۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ہمیں امن اور ترقی کی رفتار کی حفاظت کرنی چاہئیے اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں اور دہشت گردوں کو مدد ، محفوظ پناہ گاہیں یا کسی قسم کی مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت ترین ممکنہ کارروائیوں کی ضرورت ہے ۔ ہمارا مقصد سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا اور لوگوں میں تحفظ کے حساس کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوام کی حفاظت اور امن و امان کو خطرہ ہے اورملک دشمن پروپیگنڈہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئیے ۔ لفٹینٹ گورنر نے دہشت گردی کے ایکو سسٹم کو کچلنے کیلئے صفر رواداری کے نقطہ نظر اور سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان زیادہ چوکسی اور ہم آہنگی پر زور دیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ نارکو ٹیررازم کے مسئلے سے فوری طور پر نمٹا جانا چاہئیے اور پورے نارکو ٹیرر نیٹ ورک کو ختم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہئیے ۔ لفٹینٹ گورنر نے تیز رفتار ترقی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کی فلاح و بہبود ، دیہی اور شہری ترقی ، خود روز گار اور مرکزی سیکٹر کی اسکیموں کے تحت کلیدی اقدامات کے سیچوریشن کے کام کی نگرانی کریں ۔ انہوں نے افسران کو دور دراز علاقوں میں سڑکوں اور ٹیلی کام کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے پر توجہ دینے کی بھی ہدایت دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے انتخابات اور شری امر ناتھ جی یاترا کے پر امن انعقاد کیلئے جموں و کشمیر پولیس اور انتظامی آلات کی ستائش کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img