منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

بڈگام میں چلتی ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت واقع

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منگل کی صبح ایک شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر بر سر موقع ہی فوت ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بڈگام میں منگل کی صبح بڈگام – مازہامہ ٹریک پر ایک شخص چلتی ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ متوفی شخص کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کیا ہے اور لاش ل کو قانونی وطبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img