بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
2.9 C
Srinagar

ویجی لنس بیداری ہفتہ کے موقعہ پر اَفسران کو دیانتداری کاعہد دِلایاگیا

سری نگر/راج بھون میں ویجی لنس بیداری ہفتہ کے موقعہ پر افسروں کو ”دیانتداری کا عہد“دِلایا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے دیانتداری کا عہد پڑھ کر سنایا اور افسروں کو حلف دِلایا۔ویجی لنس بیداری ہفتہ 28 اکتوبر سے 3 نومبر 2024 ءتک منایا جا رہا ہے جس کا موضوع ”ملک کی خوشحالی کے لئے دیانتداری کا کلچر“ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے ایک پیغام میں کہا ہے ،” کورپشن دیرپا ترقی کی راہ میں ایک بڑی رُکاوٹ ہے کیوں کہ یہ وسائل کو ضروری خدمات اور اِقتصادی ترقی سے دور کرتی ہے۔مجموعی طور پر تنظیموں ، اِداروں اور معاشروں کے آسان، اخلاقی اور شفاف کام کو یقینی بنانے میں اہم کردار اَدا کرتی ہے۔ ٹیکنالوجی کا فائدہ اُٹھانا شفافیت کو بڑھانے اور بدعنوانی کو کم کرنے میں مددگار ہے۔ تمام شراکت داروں میںنگرانی کی آگاہی جوابدہی کے کلچر کو فروغ دیتی ہے، عوامی مفادات کا تحفظ کرتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ اِدارے مو¿ثر اور دیانتداری کے ساتھ کام کریں۔ محتاط رہ کر ہم ایک ایسے نظام کی تشکیل میں رول اَدا کرتے ہیں جو معاشرے میں اِنصاف اور ترقی کو فروغ دیتا ہے۔تمام محکموں اور اَفراد کو بدعنوانی کی رپورٹنگ اور مناسب شفاف اور جوابدہ حکمرانی میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔“

Popular Categories

spot_imgspot_img