اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
4.1 C
Srinagar

ایران کے دارالحکومت میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں ہفتہ کی صبح زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ سرکاری ٹی وی آئی آر آئی بی نے یہ اطلاع دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے اور مہرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سرگرمیاں معمول پر ہیں۔

آئی آر آئی بی ٹی وی کے مطابق، دھماکوں کے مقامات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ تہران کے مضافاتی علاقے میں ہوئے۔

ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بعض دھماکے دارالحکومت کے نزدیک تعینات فضائی دفاعی نظام کی سرگرمیوں سے متعلق تھے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ دھماکوں کے مقام کی نشاندہی کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے اطلاع دی ہے کہ تہران کے مغرب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم دارالحکومت میں حالات معمول پر ہیں۔

اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ اس نے ہفتے کی صبح "ایران میں فوجی اہداف پر درست حملے” کیے ہیں۔ اسرائیل کی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران کی جانب سے "مسلسل حملوں” کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیلی اہداف پر تقریباً 180 میزائل داغے تھے۔ اس کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے "سنگین غلطی” کی ہے اور اسرائیل اپنے حساب سے جوابی کارروائی کرے گا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img