اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
14.8 C
Srinagar

کولگام سڑک حادثے میں ایک فوجی جوان جاں بحق،8 زخمی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں ایک سڑک حادثے میں ایک فوجی جوان کی موت جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔فوج کی چنار کور نے ہفتے کی صبح ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کولگام میں جمعہ کی شام ایک آپریشن اقدام کے دوران فوج کی ایک گاڑی الٹ گئی۔انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ اس حادثے میں ایک فوجی جوان جاں بحق ہوا جبکہ چند دیگر زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں ایک فوجی گاڑی سڑک پر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں نو فوجی جوان زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمی جوانوں کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جن میں سے ایک جوان زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

ہسپتال میں زیر علاج باقی جوانوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img