جموں:جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے بانڈی سیکٹر میں بارودی سرنگ کا زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک مقامی شہری شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز پونچھ کے بانڈی سیکٹر میں ایک مقامی شہری کا پیر زیرزمین نصب بارودی سرنگ پر پڑا جس دوران زور دار دھماکہ ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ دھماکے کی آواز سنتے ہی آس پاس موجود لوگ جائے موقع پر پہنچے اور40سالہ محمد حنیف کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔