سری نگر: جموں وکشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ لل دید کا اثر و نفوذ وقت کے حدود سے باہر پھیلا ہوا ہے۔انہوں نے کہا: ’لل دید کی روحانی حکمت اور شاعرانہ آب و تاب نے پورے معاشرے کو نئے امکانات سے بیدار کیا ہے‘۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کو کہا: ’ محترمہ وندنا دفتری نے جموں وکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ،کلچر اینڈ لنگویجز اور کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے لل دید کا تصور پیش کیا جو اس عظیم سنت شاعرہ کی زندگی اور تعلیمات کو عزت دینے اور ان کی سکھائی گئی لازوال اقدار کی توثیق کرنے کی ایک قابل تعریف کوشش ہے جو ہمارے معاشرے کے تشکیل کو جاری رکھے ہوئے ہیں‘۔
منوج سنہا نے کہا: ’لل دید کا اثر و نفوذ وقت کے حدود سے باہر ہے اور ان کی زندگی اور تعلیمات آج بھی اتنی ہی گہرائی سے گونجتی ہیں جتنی 14ویں صدی میں گونجتی تھیں‘۔انہوں نے کہا: ’لل دید کی روحانی حکمت اور شاعرانہ آب و تاب نے پورے معاشرے کو نئے امکانات سے بیدار کیا ہے‘۔