اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
4.1 C
Srinagar

بارہ مولہ : فوجی گاڑی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ، چار اہلکار زخمی

سری نگر:شمالی ضلع بارہ مولہ میں ایل او سی کے نزدیک ملی ٹینٹوں نے فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں آرمی پورٹر سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق جمعرات شام دیر گئے بارہ مولہ میں بوٹہ پتھری کے نزدیک ملی ٹینٹوں نے فوجی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فوجی پورٹر سمیت چار اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر فوجی پورٹر جانبر نہ ہو سکا۔

ذرائع نے بتایا کہ فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔دریں اثنا بارہ مولہ پولیس نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بوٹہ پتھری علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں تمام تر معلومات حاصل ہونے کے بعد ہی مزید جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img