جموں: جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے چستی پاڈر علاقے میں ٹاٹا سومو کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دومسافر ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کشتواڑ کے چستی پاڈر علاقے میں بدھ کے روز ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں ٹاٹا سومو میں سوار چھ مسافر شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں دو مسافر زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
متوفین کی شناخت اکشے کمار ولد بنسی لال اور پروین کمار ولد بنسی سال ساکنان چستی کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔