سری نگر: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بدھ کے روز نئی دہلی پہنچے جہاں پر وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ ملاقات کرسکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بدھ کے روز نئی دہلی روانہ ہوئے ، معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا نئی دہلی دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر سیاسی رہنماوں کے ساتھ جموں وکشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔حال ہی میں جموں وکشمیرکی نئی سرکار نے ریاستی درجے کی بحالی کو لے کر ریزولیشن پاس کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر عبداللہ سٹیٹ ہڈ کی بحالی کی خاطر ہی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقی ہونگے اور انہیں میمورینڈم پیش کریں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس اہم ترین دورے کے دوران عمر عبداللہ جموں وکشمیر کی تعمیر وترقی، بے روزگاری اور دوسرے اہم مسائل پر مرکزی وزراء کے ساتھ گفت وشنید کریں گے۔