جمعرات, ستمبر ۱۱, ۲۰۲۵
25.6 C
Srinagar

شوپیاں میں غیر مقامی مزدور پر حملہ در حقیقت ہم سب پر حملہ ہے: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

سری نگر: بی جے پی کی سینئر لیڈر اور جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ملی ٹنٹوں کے ہاتھوں ایک غیر مقامی شہری کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا: ’دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی ہم سب پر حملہ ہے‘۔
بتادیں کہ ذرائع کے وندانہ ملہورہ گاوں میں جمعے کی صبح چند غیر مقامی شہری مکی کاٹنے کی غرض سے کھیت پر گئے کہ اس دوران ملی ٹینٹوں نے اشوک کمار چوہان ساکن باگل پورہ بہار پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’شوپیاں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک غیر مقامی مزدور کے بہیمانہ قتل کے بارے میں سن کر دکھ ہوا‘۔انہوں نے کہا: ‘ ہماری ہمدردیاں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں‘۔ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ’ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی ہم سب پر حملہ ہے‘۔
موصوف چیئرپرسن نے کہا: ‘ آئیے سب مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیں‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img