ہفتہ, نومبر ۸, ۲۰۲۵
11.8 C
Srinagar

ریاستی درجے کی بحالی: وزیر اعلیٰ آنے والے دنوں میں وزیر اعظم سے ملنے کے لئے دلی جا رہے ہیں

سری نگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ آنے والے دنوں میں دلی جا رہے ہیں جہاں وہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔بتادیں کہ جموں و کشمیر کابینہ نے جمعرات کو پہلی میٹنگ کے دوران ایک قرارداد منظور کی جس میں مرکزی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ جموں و کشمیر کے لیے ریاست کا درجہ بحال کرے۔
ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں جمعرات کو منعقدہ کابینہ میٹنگ کے دوران ریاستی درجے کی مکمل بحالی کے متعلق ایک قرار داد اتفاق رائے سے منظور کی گئی۔انہوں نے میٹنگ کے بعد بتایا: ’ریاستی درجے کی بحالی ’ہیلنگ‘ عمل کا آغاز اور آئینی حقوق کی واپسی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت کے تحفظ کی طرف پہلا قدم ہوگا‘۔
کابینہ نے وزیر اعلیٰ کو جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کا معاملہ وزیر اعظم اور مرکزی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا مجاز مقرر کیا۔موصوف ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی منفرد شناخت اور آئینی حقوق کا تحفظ جموں وکشمیر کی نئی حکومت کی پالسیوں کا بنیادی جز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آنے والے دنوں کے دوران دلی جا رہے ہیں جہاں وہ اس ضمن میں وزیر اور وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ دفعہ370 اور دفعہ35 اے کو نظر انداز کرکے ریاستی درجے کی بحالی سے متعلق قرار داد پاس کرنے پر مختلف سیاسی پارٹیوں نے نئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img