جمعہ, نومبر ۷, ۲۰۲۵
12.5 C
Srinagar

شوپیاں میں غیر مقامی شہری کی ہلاکت میں ملوث مجرموں کو نہیں بخشا جائے گا:منوج سنہا

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جنوبی کشمیرکے ضلع شوپیاں میں ملی ٹنٹوں کے ہاتھوں ایک غیر مقامی شہری کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنایا جائے گا۔انہوں نے کہا: ’ہمارے سیکیورٹی فورسز مجرموں کو پکڑنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں‘۔

بتادیں کہ ذرائع کے وندانہ ملہورہ گاوں میں جمعے کی صبح چند غیر مقامی شہری مکی کاٹنے کی غرض سے کھیت پر گئے کہ اس دوران ملی ٹینٹوں نے اشوک کمار چوہان ساکن باگل پورہ بہار پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔

منوج سنہا نے ہفتے کو اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’میں شوپیاں میں ایک دکاندار اشوک چوہان کے دہشت گردوں کے ہاتھوں وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں‘۔انہوں نے کہا: ’پوری قوم ان (مقتول) کے کنبے کے ساتھ کھڑی ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’ہمارے سیکیورٹی فورسز مجرموں کو پکڑنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں‘۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: ’مصیبت کی اس گھڑی میں میرے خیالات غمزدہ کنبے اور ان کے اقارب کے ساتھ ہیں‘۔انہوں نے کہا: ’میں نے جموں وکشمیر پولیس اور ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان کو پورا سپورٹ فراہم کریں‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img