جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
14.9 C
Srinagar

پاکستان میں دھماکے سے تین افراد ہلاک، دو زخمی

اسلام آباد: پاکستان کے اسلام آباد میں ہائی وے پر ایک دھماکے میں تین افراد کی موت ہو گئی ہے اور دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ دھماکہ بدھ کی رات ایم- 1 ہائی وے پر ایک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک مسافر وین میں دھماکہ ہواجس میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا ”ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ حادثہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا“۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img