بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
16.4 C
Srinagar

عوامی اشتراک سے ہی نیشنل کانفرنس پھر ایک بار سُرخ رو ہوئی:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر:جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کے بھر پور تعاون اور اشتراک سے ہی نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے.انہوں نے کہا کہ پارٹی سے وابستہ ہر ایک وزیر، رکن اسمبلی، پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ خود کو دن رات لوگوں کی راحت رسانی کیلئے وقف رکھیں۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے اسمبلی ممبران، پارٹی لیڈران، عہدیداران ، کارکنان اور عام لوگوں کے وفود کیساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ وہ لوگوں کے ساتھ زمینی سطح پر تال میل رکھیں اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سخت ترین چیلنجوں اور سازشوں کے باوجود نیشنل کانفرنس نے کامیابی حاصل کی ہے اور اس کا سہرا یہاں کے عوام کا جاتا ہے۔ پارٹی نے ماضی میں بھی بہت سارے چیلنجوں کا سامنا کیا اور ہمیشہ سروخ رو ہوکر اُبھری ہے اور اس بار بھی ہم کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام ایک مشکل ترین اور نازک دور سے گزر ہیں ، 6سالہ غیر جمہوری نظام میں لوگوں کے احساسات، جذبات اور اُمنگوں کو روندا گیا۔ ہماری شناخت، انفرادیت اور اجتماعیت کے علاوہ تاریخی اہمیت کو مسخ کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی گئی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کو اُجاگر کرنے کے علاوہ اُن کے ہر دکھ سکھ میں پیش پیش رہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی ہی طاقت کا سرچشمہ ہے اور سرداری عوامی کا حق ہے اور نیشنل کانفرنس آج بھی اس اصول پر قائم و دائم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img