جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
13.5 C
Srinagar

کشتواڑ آگ متاثرین کی ہر طرح سے مدد فراہم کی جائے گی :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں:جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز کہاکہ کشتواڑ کے آگ متاثرین کو بھر پور مالی معاوضہ فراہم کیاجائے گا تاکہ وہ دوبارہ اپنے آشیانے تعمیر کرسکیں۔انہوں نے کہا :’وزیر اعظم آواس یوجنا کے تحت بھی انہیں معاوضہ دیا جائے گا۔‘ان باتوں کا اظہار وزیر اعلیٰ نے کشتواڑ کے ملواڑوان علاقے کا دورہ کرنے کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ کشتواڑ کے ملواڑوان میں آگ نے تباہی مچائی ہے اور لوگوں کو اس مشکل ترین وقت میں اکیلے نہیں چھوڑیں گے۔

عمر عبداللہ نے کہاکہ موجودہ سرکار اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرین تک ریلیف پہنچانے کا کام شروع کیا ہے تاکہ وہ دوبارہ اپنے رہائشی مکان تعمیر کرسکیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم ریلیف فنڈسے آگ متاثرین کو معاوضہ فراہم ہو اس کے لئے بھی ہم کوششیں کریں گے۔

عمر عبداللہ نے کہا :’آگ متاثرین کو وزیر اعظم آواس یوجنا کے تحت بھی مالی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جلدازجلد اپنے رہائشی مکان تعمیر کر سکیں۔‘وزیرا علیٰ نے کہاکہ آگ متاثرین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے اس کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img