بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کی قیادت میں ایک وفد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقی

سری نگر: جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کی قیادت میں ایک وفد نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ان کی یہاں گپکار میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر پارٹی کے خزانچی شمی اوبرائے ، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی اور پی ایل جموں رتن لال گپتا بھی موجود تھے۔


یہ جانکاری نیشنل کانفرنس نے جمعرات کو ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرکے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا:’ نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کی قیادت میں ایک وفد نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ان کی یہاں گپکار میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی‘۔
پوسٹ میں مزید کہاگیا: ’ اس موقع پر پارٹی کے خزانچی شمی اوبرائے، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی اور پی ایل جموں رتن لال گپتا بھی موجود تھے‘۔
بتادیں کہ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز یہاں شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سینٹر میں منعقدہ حلف برادری کی تقریب میں جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور حلف لیا جبکہ سریندر چودھری کو نائب وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img