پارٹی کا حصہ ہوں، اور کہیں نہیں جاوں گا
کہااروندکیجریوال2019کے فیصلوں میں اپنے کردارکیلئے معافی مانگنی چاہئے
سری نگر/ممبرپارلیمنٹ آغا روح اللہ نے نیشنل کانفرنس چھوڑنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیاکہ محض افواہوں پر مبنی ایسی خبروں اوردعوﺅںمیں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔اس دوران آغاروح اللہ نے کہاکہ جموں و کشمیر کو نقصان پہنچانے والے فیصلوںمیں اپنے کردار کیلئے کیجریوال سے معافی مانگنی چاہئے ۔جے کے این ایس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رہنما اور ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے ان خبروں کی واضح طور پر تردید کی ہے کہ وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔انہوںنے ایسی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان دعووں میں ذرہ برابر بھی حقیقت نہیں ہے۔آغاروح اللہ نیشنل کانفرنس سے اپنی وابستگی کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ میں پارٹی کا حصہ ہوں، اور میں کہیں نہیں جاو¿ں گا۔ انہوں نے کل ہونے والی تقریب حلف برداری میں بھی اپنی شرکت کی تصدیق کی۔ آغا روح اللہ مہدی نے واضح کیا کہ پارٹی میں کوئی اندرونی اختلافات نہیں۔انہوںنے سب پر زور دیا کہ وہ غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔ممبرپارلیمنٹ آغا روح اللہ نے کہاکہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ سراسر غلط ہے اور کوئی بنیاد نہیں ہے۔اس دوران ممبرپارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے جموں و کشمیر کو نقصان پہنچانے والے فیصلوںمیں اپنے کردار کے لئے اروند کیجریوال سے معافی مانگنے کو کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ کیجریوال سے امید کرتے ہیں کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ قوم کی تعمیر نو میں شراکت دار رہیں گے۔آغا روح اللہ مہدی نے منگل کو دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے کہا کہ وہ 2019 میں جب مرکز نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو چھین لیا اور ریاست کو دوبارہ منظم کرنے کےلئے اپنے موقف کےلئے جموں و کشمیر کے لوگوں سے معافی مانگیں۔ آغاروح اللہ کا ردعمل اس وقت آیا جب عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے نامزد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو مشورہ دیا کہ اگر انہیں آدھی ریاست کہنے والے جموں وکشمیر کو چلانے میں کوئی مشکل پیش آتی ہے تو وہ ان سے مشورہ کریں۔