ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
23.9 C
Srinagar

جموں وکشمیر کو بہت جلد ریاست کا درجہ واپس ملے گا :اکھلیش یادو

سری نگر:سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو جمہوریت میں بھروسہ ظاہر کرنے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جموں وکشمیر کا مکمل ریاستی درجہ بہت جلد بحال کیا جائے گا۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ میں جموں وکشمیر کے لوگوں کوجمہوریت پر بھروسہ کرنے اور اپنی حکومت خود چننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو چناو میں کامیابی حاصل کر نے پر مبارکباد دی ہے۔

 انہوں نے کہا:’عمر عبداللہ کے وزیر اعلیٰ بننے پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ، مجھے یقین ہے کہ عمر لوگوں کے تئیں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور نئے جموں وکشمیر کے خواب کوشرمندہ تعبیر کرنے کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔‘

ایک سوال کے جواب میں سماج وادی پارٹی کے سپریمو نے کہاکہ لوگوں کے مسائل حل کرنے اور جموں وکشمیر کو ترقی کی راہ پر لیجانے کی خاطرعمر عبداللہ کی سربراہی والی سرکار زمینی سطح پر کام کرئے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img