جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
27.8 C
Srinagar

سید مشتاق علی ٹرافی کے اس سیزن میں لاگو نہیں ہوگا امپیکٹ پلیئر ضابطہ

ممبئی:سید مشتاق علی ٹرافی (ایس ایم اے ٹی) کے اس سیزن سے امپیکٹ پلیئر ضابطہ لاگو نہیں ہوگا۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امپیکٹ پلیئر ضابطہ ایم ایم اے ٹیو اس سیزن سے لاگو نہیں کیا جائے گا۔یہ ضابطہ دو سال قبل ایس ایم اے ٹی میں لاگو کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اسے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی متعارف کرایا گیا۔ حالیہ اعلان کے مطابق، یہ ضابطہ آئی پی ایل میں اگلے تین سیزن یعنی 2027 تک لاگو ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2023 میں اس ضابطے کو متعارف کرائے جانے کے بعد سے کھلاڑیوں پر اس کے اثرات اور مدد کے بارے میں مسلسل بحث جاری ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما سمیت کئی نامور کھلاڑیوں نے گزشتہ آئی پی ایل سیزن کے دوران اس ضابطے پر تنقید کی تھی۔ تب بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے کہا تھا کہ یہ اس ضابطہ کا آزمائشی مرحلہ ہے۔ یہ ابھی مستقل نہیں ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img